سنگاپور: انڈونیشیا میں آج صبح زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کی شدت ریختر پیمانے پر چھ ڈگری نانپی گئی ۔ امریکی ارضیاتی سروے محکمہ کے مطابق آج کے زلزلے کا مرکزکلیمنتان سے 34 کلومیٹر شمال میں زمین کی سطح سے 22 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ مقام بورنیو جزیرے کے نزدیک واقع ہے ۔ انڈونیشیا کے سونامی وارننگ مرکز نے کہا کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ اور ابھی تک اس سے کسی طرح کے نقصان کی بھی اطلاع نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا پیسیفک خطہ میں واقع ‘ رنگ آف فائر’ کے دائرے میں آتا ہے جہاں ٹیکٹانک پلیٹو کے ٹکرانے سے زلزلے کا خطرہ رہتا ہے ۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ بھی 6.1 شدت کا زلزلہ درج کیا گیا تھا۔