سنگاپور:انڈونیشیا کے لومبوک جزیرے میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2درج کی گئی ۔امریکی محکمے ارضیاتی سروے کے مطابق لومبوک سے 234 کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز زمین کی سطح سے 29 کلومیٹر کی گھرائي میں تھا۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی بي این پی سی کے ایک ترجمان ستوپو پروو نگروھو نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے انڈونیشیا ریزورٹ جزیرے بالی میں بھی محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ تقریبا تین سے چار سیکنڈ تک محسوس کیا گیا لیکن سونامی کی وارننگ نہیں ہے ۔ زلزلہ آنے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔