نئی دہلی (بھاشا) ٹاٹا گروپ کی ہاسپٹالیٹی نے بلو ہوٹلس سڈنی کو ۲ء۳ کروڑ آسٹریلیائی ڈالر (تقریبا ۱۷۹کروڑ روپئے) میں آسٹریلیا ہوٹلس اینڈ پراپرٹیز لمیٹیڈکو آج فروخت کردیا انڈین ہوٹلس کی مکمل ملکیت والی سیمسارا پراپرٹیز نے بلو سڈنی میں اپنی سو فیصد حصہ داری آسٹریلیا ہوٹلس اور پراپرٹیز کو فروخت کرنے پر آج رضامندی ظاہر کی۔
کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرطوں کے پورا ہونے پر یہ سودا ۳۱ ؍اکتوبر ۲۰۱۴ تک پورا ہونے کی امید ہے ہوٹل کا خریدار جھن جھن والا گھرانے کے کنٹرول والی ہند ہوٹلس اینڈ پراپرٹیز گروپ سے وابستہ ہے۔ ہند ہوٹلس اینڈ پراپرٹیز گروپ، اوولو برانڈ نام سے ہوٹلوں اور سروس اپارٹمنٹ کا کاروبار کرتی ہے۔