نئی دہلی (یو این آئی) کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے دور رکھیں ڈاکٹرز کو ،اب یہ بات انڈوں پر بھی صادق آتی ہے ،جس کا روزانہ استعمال ذیابیطس سے تحفظ دیتا ہے ۔فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبّی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے ۔ایسٹرن فن لینڈ یو
نیورسٹی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انڈوں کا روزانہ استعمال ٹائپ ۲؍ذیابیطس میں مبتلا ہونے سے بچاتا ہے ۔محققین نے مزید بتایا گیا ہے کہ ہفتہ بھر میں ۴؍انڈے کھانے والے افراد میں ذیابیطس کا خطرہ اس شحص سے ۳۷؍ فیصد کم ہوتا ہے جو ہفتہ میں محض ایک انڈا کھاتا ہے ۔تحقیق کے مطابق انڈوں کے روزانہ استعمال سے خون میں گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے ، جس سے ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے ۔