جگدلپور:چھتیس گڑھ کی سکما ضلع پولیس نے آج صبح ہوئے انکاؤنٹر میں ایک باوردی نکسلی کمانڈر کو ہلاک کردیا۔
موقع سے نکسلی کی لاش سمیت بڑی مقدار میں دھماکہ خیز اشیاء کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
بستر پولیس کے انسپکٹر جنرل ایس آر پی کلوری اور سکما پولیس کے سپرنڈنٹنٹ ڈی شرون نے بتایا کہ نکسلی آپریشن کے تحت گزشتہ ہفتہ بھر سے پولیس کی مشترکہ فورس اندرونی علاقوں میں گشت کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے ۔ اسی دوران آج صبح اطلاع ملی کہ کرسٹارم تھانہ علاقہ کے بروم پاڑ گاؤں کے نزدیک جنگل میں بڑی تعداد میں نکسلی کسی واردات کوانجام دینے کیلئے چھپے ہوئے ہیں۔ فوراً ایک منصوبہ بند طریقہ سے علاقہ کی ناکہ بندی شروع کی گئی۔ پولیس کی موجودگی کا احساس ہوتے ہی نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں پولیس فورس نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ گھنٹہ بھر تصادم کے بعد نکلسلیوں نے گھنے جنگلوں اور پہاڑی کی آڑ لے کر بھاگ گئے ۔
پولیس افسران نے بتایا کہ جائے واقعہ کی تلاشی لینے کے دوران ایک باوردی نکسلی کی لاش برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت پلاٹون کمانڈر کرتم دیوا (گولاپلی) کے طور پر ہوئی ہے جس کے سر پر ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ موقع سے 4 بندوقین، تین پستول، گن پاؤڈر، ڈیٹونیٹر، نکسل لٹریچر اور کئی وردیاں ضبط کی گئیں۔