لکھنؤ(نامہ نگار)بنتھرا علاقے میں دوشنبہ کی رات ہوئے معصوم انکت کے اغوا معاملہ میں پولیس نے فرار چل رہے ایک مزید ملزم کو آج گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال الٹو کار بھی برآمدکی ہے۔ اس معاملہ میں پہلے ہی چار ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ معصوم انکت کے اغوا کی واردات میں شامل ایک دیگر اغواکار ابھی فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔سی او سروجنی نگر راج کمار جیسوال نے بتایا کہ آج بنتھرا پولیس نے رام داس پور پلیا کے نزدیک بدھ کی صبح اماواں گاؤں کے وشال پٹیل عرف پتانی کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ملزم کنچن پٹیل کی الٹو کار بھی برآمد کی ہے۔ اس معاملہ میں ابھی تک ایک ملزم سنیل فرار ہے۔ سنیل کار کا ڈرائیور ہے۔ پولیس نے معصوم انکت کے اغوا کے معاملہ میں دوشنبہ اور منگل کو چار ملزمین راجو، برجیش موہن، کنچن پٹیل او
ر سنیل شرما کو گرفتار کیا تھا۔ واضح ہو کہ بنتھرا کے رہنے والے کسان راکیش کے ۱۱سالہ بیٹے انکت کو دوشبہ کی شام کار سوار لوگوںنے اغوا کر لیا تھا واردات کے بعد پولیس نے اغوا کی پوری سازش رچنے والے کسان کے کرایہ دار راجو اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا تھا اس کے بعد پولیس نے ملزم برجیش اور کنچن پٹیل کو جنگل سے گرفتار کرتے ہوئے مغویہ انکت کو بحفاظت برآمد کیا تھا۔