نئی دہلی (وارتا) ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لئے انکم ٹیکس دفاتر سنیچر اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ دہلی میں انکم ٹیکس ریٹرن بھر نے کیلئے اضافی کاؤنٹر کا بھی بندوبست کیا گیا ہے کیونکہ انکم ٹیکس داخل کرنے کی آخری تاریخ ۳۱ جولائی ہے۔ سی بی ڈی ٹی نے دو دن قبل ۵ لاکھ روپئے سے زیادہ آمدنی والے طبقہ کے ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن انکم ٹیکس بھر نے کے مقصد سے نئی آن لائن ٹیکس کیل کاؤنٹر کی بھی شروعات کی ہے۔