چنئی، 3 جون (یو این آئی) ایک مقامی عدالت نے آج یہاں انکم ٹیکس معاملے میں ملوث تمل ناڈو کی وزیراعلی جے للتا اور ان کی معاون ششی کلا کو 9 جون کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے کہا یہ معاملات جب ایڈیشنل چیف میٹروپولٹین مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے تو دفاعی وکیل نے اس کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انکم ٹیکس کے کونسل کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی۔اس کے بعد مجسٹریٹ نے محترمہ جے للتا اور محترمہ ششی کلا کو 9 جون کو اس کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا۔اے آئی اے ڈی ایم کی لیڈر اور ششی کلا پر 92۔1991 اور 93۔1992 میں ٹیکس ادا نہ کرنے کا معاملہ درج ہے۔ان پر انفرادی اور ششی کلا انٹر پرائزر کی اشتراک میں 92۔1991 اور 93۔1992 میں ٹیکس جمع نہ کرنے کے چار معاملے درج ہیں۔ ان کے خلاف فوجداری کی کارروائی کی شروعات 1996۔1997 میں ہوئی تھی۔۔30 جنوری کو انہیں ان معاملات سے بری کرنے کی عرضی کو سپریم
کورٹ نے خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو معاملے کو چار مہینوں میں نمٹانے کی ہدایت دی تھی