پرتھ۔ (یو این آئی) بین اسٹوکس (70 اور 39 رن پر چار وکٹ) کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی اور وکٹ کیپر جوس بٹلر (71) کی طوفانی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیائی ٹیم کو چوتھے ون ڈے میچ میں 57 رن سے شکست دیکر آسٹریلیائی دورے میں پہلی جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے عالمی درجہ بندی میں ہندستان کے عالمی نمبر ون مقام کو دوبارہ ہندستان تک پہنچادیا۔ انگلینڈ نے سلامی بلے باز ایان بیل (55) اسٹوکس (70) بٹلر (71) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 316 رن کا بڑا اسکو ربنایا ۔ جیت کے نشانہ کا تعاق کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 4ء47 اوور میں 259رن پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے آرون فنچ (108) نے طوفانی سنچری بنائی اس کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم جیت سے بہت دو ر رہ گئی۔ آسٹریلیا کو اس شکست سے درجہ بندی میں دو ریٹنگ پوا
ئنٹ کا نقصان ہوا اور وہ 118 سے 116 پوائنٹ پر پہنچ گئی۔ ہندستان نے 117 پوائنٹ کے ساتھ اپنا سرفہرست مقام بحال کرلیا ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے مقام پر ہے۔ ہندستان کو سرفہرست پر قبضہ برقرار رکھنے کیلئے سنیچر کو کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ کے خلا ف ون ڈے میچ میں جیت درج کرنی ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندستان نے جنوری 2013 میں انگلینڈ کو پیچھیدھکیلتے ہوئے نمبر ون پوزیشن حاصل کی تھی اور اب اسی ٹیم نے ہندستان کو ایک مرتبہ پھر نمبر ون بنادیا۔انگلینڈ کی ٹیم اس جیت کے ساتھ تینوں فارمیٹ میں لگاتار ریکارڈ دسویں ہار کی برابری کرنے سے بچ گیا جبکہ آسٹریلیا کو ایک روزہ کی درجہ بندی میں چوٹی پر پہنچنے کے دو دن بعد ہی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کو اس شکست کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔3 کی برتری حاصل ہے۔ فنچ نے اپنی بہترین بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور سریز میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی۔ انہوِں نے 111 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے ٹیم کے دیگر بلے باز اپنی ذمہ داری بخوبی انجام نہیں دے سکے۔ مارش 15 ، میتھیو ویڈ23، کپتان جارج بیلی 11، اسمتھ 19 ، گلین میکسلون 26، اور ڈینئل کرسٹیان 23 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔فنچ کو اگر اپنی ٹیم کے دیگر ساتھیوں سے تھوڑا بہت تعاون مل جاتا تو ٹیم کو جیت کی منزل تک لیجاسکتے تھے لیکن وہ 189 کے اسکور پر پانچویں وکٹ کی شکل میں پویلین لوٹے جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی جیت کی امیدیں ختم ہوگئیں۔ میڈیم پیسر بین اسٹوکس نے آسٹریلیا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ۔ اسٹوکس نے بیلی میکس ویل ، جیمس فکنر(2) اور مشیل جانسن (6) کے وکٹ حاصل کئے۔برا ڈ نے اسمتھ اور کرسٹیان کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ ٹم برسنین نے دونوں سلامی بلے بازوں مارش اور فنچ کے وکٹ حاصل کئے۔