ناٹگھم۔ انگلینڈ کے مڈل آرڈر کے بلے باز جو روٹ نے لنچ کے بعد کے سیشن میں وکٹوں کے خاتمے کیلئے اپنے ساتھی بلے بازوں کو ذمہ ٹھہرانے سے انکار کر دیا۔انگلینڈ نے کل پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن دوسرے سیشن میں 74 رنز کے اندر چھ وکٹ گنوائے جس سے ہندوستان کی پہلے ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مضبوط ہو گئی۔یارکشر کی طرف سے کھیلنے والے روٹ نے بعد میں ناٹ آئوٹ 78 رن بنائے۔انہوں نے اس دوران اسٹیورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کے ساتھ نیم سنچری شراکت بھی کی۔روٹ نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد کہا کہ ٹاپ آرڈر کے ہمارے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن دن کا کھیل ہمارے لئے اچھا نہیں رہا۔ جب آپ اس طرح کا سیشن جاتا ہے تو فوری طور پر رد عمل کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم صحیح طرح سے ایسا نہیں کر پائے۔اس لئے ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ جائے گی۔ روٹ نے اینڈرسن کے ساتھ دسویں وکٹ کیلئے 54 رن کی شراکت کی ہے جس سے ہندوستانی ٹیم تیسرے دن انگلینڈ کو آؤٹ نہیں کر پائی۔انہوں نے کہاٹاپ آرڈر کے ہمارے نو بلے بازوں کے نام پر ٹیسٹ سنچری درج ہیں۔ہمارے لو آرڈر کے بلے بازوں نے جس طرح بلے بازی کی اس سے انہیں خود پر فخر ہو سکتا ہے۔یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اب پھر سے ہندوستان پر دباؤ بن گیا ہے۔انہوں نے مجھ پر سے بھی دباؤ ہٹا دیا اور چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کیا۔