لندن۔انگلینڈ کی مسلسل دو ہار سے مایوس سابق کپتان ایلک اسٹیورٹ نے کہا کہ میزبان ٹیم کو ہندوستان سے سیکھنا چاہئے کہ ون ڈے کرکٹ کیسے کھیلا جاتا ہے۔ ہندوستان نے کارڈف اور ناٹگھم میں آسان جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ا سٹیورٹ نے اپنے کالم میں لکھاہندوستانی ٹیم حال میں ٹیسٹ سیریز میں چیلنج پیش کرنے والی ٹیم سے بالکل الگ نظر آرہی ہے۔وہ فی الحال اپنے میزبان کو سبق سکھا رہے ہیں کہ 50 اوور کا کرکٹ کیسے کھیلا جاتا ہے۔ اس سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ بااثر اور نئے شاٹ اور انگلینڈ کے گیند بازوں کو آرام دہ ہونے کا موقع نہیں ان کا منتر ہے اور ساتھ ہی ان کے گیند بازی حملہ میں تنوع ہے۔ا سٹیورٹ نے کہا کہ انگلینڈ آگے نہیں بڑھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب دو میچ گنوانے کے بعد اس کے سامنے مشکل صورتحال ہے۔