ممبئی۔سریش رینابنگلہ دیش میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے 15رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرنے کو تیار ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ انگلینڈ کے مشکل دورے کے لئے تیار ہونے کا اچھا موقع ہو گا۔رینا نے کہا انگلینڈ ون ڈے سیریز سے پہلے یہ میرے لئے اچھا موقع ہوگا۔مجھے امید ہے کہ اگر میں بنگلہ دیش میں اچھا کروں گا تو پھر میں انگلینڈ ون ڈے سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا ۔انہوں نے اگرچہ تسلیم کیا کہ بنگلہ دیش سیریز ان کی نوجوان ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوگی کیونکہ میزبان ٹیم اپنی سرزمین پر سخت حریف ہو گی۔یہ 27 سالہ اس ٹیم کی قیادت کرے گا جس میں اسٹار کھلاڑی جیسے مستقل کپتان مہندر سنگھ دھونی ، وراٹ کوہلی اور روہت شرما موجود نہیں ہے۔رینا نے کہا بنگلہ دیش اپنے گھریلو میدان پر اچھی ٹیم ہے۔ہم نے ایشیا کپ نہیں جیتا تھا اور ہم ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل ہار گئے تھے۔یہ ہمارے لئے چیلنج ہوگا ۔
وہیں دوسری جانب چنئی سپر کنگز کے بلے باز سریش رینا نے 33 گیند میں 54 رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ممبئی انڈینس پر جیت سے دوسرے آئی پی ایل کوالیفائر میں جگہ دلائی ، انہوں نے اس رن کے ہدف کا تعاقب کرنے کی لے بنانے کا سہرا گیند بازوں کو دیا ۔ممبئی انڈینس نے اچھی شروعات کے بعد درمیان میں وکٹ گنوا دیے اور ٹیم آئی وکٹ پر 173 رن ہی بنا سکی ۔رینا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہم نے واقعی اچھی گیند بازی کی ، خاص طور آشیش نہرا ، پانڈے ، روچندرن اشون ، روندر جڈیجہ نے ۔ مجھے لگ رہا تھا کہ وہ 200 رن کا اسکور بنائیں گے لیکن اس درمیان کرون پولارڈ ، لیڈل سمنس اور روہت شرما آؤٹ ہو گئے ۔مجھے لگتا ہے کہ گیند بازوں نے ہماری لے طے کی ۔چنئی نے یہ ہدف آٹھ گیند رہتے حاصل کر لیا ، جس میں رینا اور ڈیوڈ ہسی ناٹ آئوٹ 40 نے چوتھے وکٹ کے لئے 89 رن کی شراکت کی ۔رینا نے کہا میں نے اور ڈیوڈ ہسی نے واقعی اچھی بلے بازی کی ۔فاف ڈو پلیسس اور ڈیون اسمتھ نے ابتدائی اوورز میں بہت اچھی شرکت کی ۔ اس لئے ہم میچ جیت سکے۔