انگور ایک ذائقے دار پھل ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر بیش بہا قدرتی فوائد بھی رکھتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگور کھانا دمہ کے مریضوں کے لئے بہترین ہے۔ انگور میں موجود اینٹی فلیون کی زائد مقدار پھیپھڑوں کو قوت بخشتی ہے جس سے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انگور خو ن میں نائٹرک ایسڈ کے لیول میں اضافہ کرتی ہے جس سے خون جمتا نہیں ہے، اس کے ساتھ ساتھ انگور کھانے سے مائیگرین کا درد بھی جاتا رہتا ہے۔