ڈی ایم نے سرکاری اسکولوں میں معائنہ کر کے ٹیبلٹ کھلوانے کی دی ہدایت
کانپور: اتر پردیش میں زچگی کے دوران پچاس فیصد خواتین کی موت انیمیا کے سبب ہو جاتی ہے۔ اسے روکنے کے لئے بچپن سے ہی لڑکیوں کو ائرن دیا جانا بیحد ضروری ہے۔ تاکہ ان کا جسم صحت مند رہے۔ اور مستقبل میں انیمیااورخون کی کمی سے شرح اموات کو کم کیاجا سکے ۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والی طالبات کو مستقل طور پر آئرن ٹیبلٹ ہر ہفتہ دئے جانے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔
مہم کے تحت آج بدھنو بلاک کے چاراسکولوںمیں پہنچ کر طالبات کو آئرن ٹیبلٹ ، مڈ ڈے میل اور مقوی غذا دئے جانے سے متعلق معلومات حاصل کی۔
ڈی ایم نے اسکولوں میں سی ایم او کے ذریعہ ٹیچروں کو آئرن ٹیبلٹ مہیا کرائی گئی۔ انہوں نے ٹیچروں سے ہر ہفتہ ایک دن طے کرتے ہوئے بارہ برس کی عمر سے زائد طالبات کو دو آرئن ٹیبلٹ ، مڈ ڈے میل دینے کے بعد اپنے سامنے کھلوانا یقینی بنائیں ۔
ڈی ایم نے مہم کی شروعات سب سے پہلے بدھنو بلاک کے اوریاشا پرائمری اسکول سے کی ۔یہاں پر ۱۱۷ طالبات ہیں۔ جن میں سے ۶۱ بچے موجود پائے گئے۔ باقی طالبات کو جمعہ سے آئرن ٹیبلٹ مڈ ڈے میل کے بعد کھلوائے جانے کی ہدایت دی ۔ ڈی ایم نے مڈ ڈے میل میں دودھ دئے جانے کی بابت پوچھا تو معلوم ہو ا کہ بچوں کو دودھ نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے بی ایس اے اور پنچایت راج افسر سے ہیڈ ٹیچر اور گاو¿ں پردھان کے خلاف کارروائی کی ۔ اس کے بعدوہ ثانویں اسکول پہنچی یہاں پر ۱۰۲ بچے ہیں اور آئرن کی گولیاں محکمہ صحت کی جانب سے ہیڈ ماسٹر کو مہیاکرائی گئی۔ اسکے بعد انہوں نے کھیرسا اور ہداہ پرائمری اسکول جا کر طالبات کو آئرن کی گولیاں مہیاکرائیں۔