واشنگٹن۔ 2 نومبر (رائٹر) صدر براک اوباما نے دورے پر آئے عراقی وزیراعظم نوری المالکی سے کل کہا کہ امریکہ تشدد سے پاک اور خوشحال عراق کا خواہشمند ہے۔
وائٹ ہاؤس میں نجی بات چیت کے بعد صدر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ عراق انتخابات کے بارے میں ایک قانون منظور کرے تاکہ عراقی تشدد پر آمادہ ہونے
کے بجائے اپنے سیاسی اختلافات پر بحث کرسکیں۔
اس کے جواب میں مالکی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اگلے سال انتخابات وقت پر ہوں اور وہ عراق میں جہاں اس سال سات ہزار سے زیادہ عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں، پرامن حل
نکالنے کی ضرورت پر اوباما سے متفق ہیں۔
اوباما نے بتایا کہ انہوں نے مالکی کے ساتھ اس بات پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ عراق میں القاعدہ کی کارروائیوں سے کیسے نمٹا جائے اور اسے کیسے پسپا کیا جائے۔