واشنگٹن، 25 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر براک اوباما نے ہندوستان کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی ہے۔مسٹر اوباما نے ہندوستان کے 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے عوام کو امریکہ کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمنائیں دی ہیں۔صدر پرنب مکھرجی کو بھیجے پیغام میں مسٹر اوباما نے کہا “اس روز ہم ہندوستانی عوام کے ساتھ اس کے قابل تقلید جمہوری وراثت کا جشن مناتے ہیں۔ ہماری ساجھے داری ہمیشہ مشترکہ اقدار اور مفادات سے متاثر رہی ہے”۔مسٹر اوباما نے کہا “میں امریکی عوام کی جانب سے آپکو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی ترقی اور سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔