صدر اوباما نے اپنے دورے کے تیسرے روز آگرہ جانا تھا
امریکہ کے صدر براک اوباما جو اتوار کو تین روزہ دورے پر بھارت کے پہنچ رہے ہیں نے آگرہ کے تاج محل جانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔
سرکاری ٹی وی ڈی ڈی نیوز نے آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ کے حوالے سے بتایا کہ اوباما کا آگرہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
صدر اوباما اپنے تین دنوں کے ہندوستان دورے کا آغاز اتوار کو دہلی سے کر رہے ہیں۔
اوباما کی بھارت یاترا کے دوران پہلے سے طے پروگرام میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔
پہلے وہ اپنی بیوی مشیل اوباما کے ساتھ تاج محل دیکھنے جانے والے تھے۔ لیکن اب وہ وہاں نہیں جائیں گے۔ ان کے پروگرام میں تبدیلی کی وجوہات کا ابھی تک
پتہ نہیں چل پایا ہے۔
صدر اوباما نے اپنے دورے کے تیسرے روز آگرہ جانا تھا۔
اوباما کو یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے دورے کے دوران اوباما وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملک کے عوام کو ریڈیو پر خطاب کریں گے۔
امریکی صدر کے بھارت دورے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔