نئی دہلی ۔ : صدر امریکہ بارک اوباما کی آمد سے ایک دن قبل بائیں بازو کی سات جماعتوں نے انہیں یوم جمہوریہ پریڈ میں بحیثیت مہمان خصو
صی مدعو کئے جانے کے خلاف آج احتجاجی مارچ کیا ۔ ہندوستان کے سیول نیوکلیر ذمہ دارانہ قانون کو کمزور کرتے ہوئے امریکی سامراجیت کی تائید و حمایت کا الزام عائد کیا گیا ۔ سی پی آئی ، سی پی ایم ، اے آئی ایف بی ، آر ایس پی ، سی پی آئی ۔ ایم ایل ، ایس یو سی آئی اور کمیونسٹ غدر پارٹی آف انڈیا نے منڈی ہاوز تا پارلیمنٹ احتجاجی ریالی منظم کی ۔ سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے کہا کہ صدر اوباما ایک ایجنڈہ کے تحت یہاں آرہے ہیں ۔ وہ دباؤ کے ذریعہ ہندوستان کی معاشی پالیسیوں کو بدلنا چاہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سیکوریٹی اور دیگر اہم پالیسیوں کو بھی بدل دیا جائے گا ۔۔