واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوبامہ نے اپنی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ ایک سال میں کم از کم دس ہزار شامی پناہ گزینوں کو امریکہ میں سکونت کی سہولتیں فراہم کرنے کی تیاری کی جائے ۔ وہائٹ ہاس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا بتایا کہ صدر اوبامہ کے اس فیصلے سے ملک میں پناہ گزینوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر اوبامہ کی یہ ہدایت جنگ زدہ ممالک کے پناہ گزینوں کو قبول کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے امریکی عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔