نئی دہلی،27جنوری(یو این آئی) امریکی صدر بارک اوبامہ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستانی عوام کا ہندوستان کے تین روزہ یادگار دورے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے ۔آج دوپہر وہ پالم ایئرفورس اڈے سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے ۔
پرتپاک اور گرمجوشی سے استقبال کرنے کے لیے انھوں نے ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
ایئر فورس ون کے پرواز کرنے کے بعد وہائٹ ہاؤس نے ٹوئیٹ کیا کہ یادگار دورے کے لیے
مسٹر نریندر مودی کا اور گرمجوشی سے استقبال کے لیے ہندوستانی عوام کا شکریہ۔