نئی دہلی، 19جنوری (یوا ین آئی) امریکی صدر بارک اوبامہ کے دورہ ہند سے قبل خفیہ ایجنسی انٹلی جنس بیورو (آئی بی) نے الرٹ
جاری کرکے سرحد پار سے دہشت گردانہ حملے کے خدشے کا اظہار کیا ہے جس کے بعد جموں و کشمیر میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔
مسٹر اوبامہ یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونے کے لئے 25جنوری کو تین دن کے دورہ پر ہندوستان آرہے ہیں۔
حکومت نے کہا کہ وہ مسٹر اوبامہ کے دورہ کے دوران سیکورٹی سے متعلق تمام احتیاطی قدم اٹھارہی ہے ۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ رجیجو نے مسٹر اوبامہ کے دورہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آج یہاں کہا کہ اس طرح کے دورہ کے تعلق سے ہر طرح سے دھیان رکھا جاتا ہے ۔ یہ ملک اور حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ہماری سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح سرگرم ہیں۔