نئی دہلی:ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرانے والی کمپنی بھارتی ایئر ٹیل اور ایپ پر مبنی ٹیکسی سروس اوبر کے درمیان ایک معاہدہ قرار پایا ہے۔ جس کے تحت اوبر کے ٹیکسی بلوں کی ادائیگی ایئر ٹیل منی کے توسط سے کی جا سکے گی اور سفر کے دوران ایئر ٹیل 4جی کی مفت وائی فائی خدمات بھی ملیں گی۔
کمپنی نے آج یہاں بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پورے ملک میں اوبر ٹیکسی سروس کی ادائیگیاں ایئر ٹیل موبائل والٹ ایئر ٹیل منی کے ذریعہ کی جاسکے گیں۔ اور سفر کے دوران مسافروں کو اوبر کی جانب سے ایئر ٹیل 4جی وائی فائی کی سہولت مفت حاصل ہو گی۔
حالانکہ وائی فائی خدمات ابھی صرف ممبئی میں ملے گی لیکن کمپنی نے جلد ہی اسے پورے ملک میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اوبر نے کہا کہ اس معاہدے سے اس کے صارفین کو ادائیگیوں میں آسانی کا ایک اور متبادل دیا گیا ہے۔ اوبر نے پہلی بار سفر کرنے والوں کو ایئر ٹیل منی والڈ ریچارج کرانے پر ۵۰۰ روپئے کی رقم دینے کی پیش کش بھی کی ہے جو محدود مدت کےلئے ہے۔ اس نے کہا کہ ممبئی میں اس کی تمام ٹیکسیاں 4جی وائی فائی سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ اور جلد ہی پورے ملک میں اس کی گاڑیوں میں یہ آلات نصب ہو جائیں گے۔ تا کہ مسافروں کو وائی فائی کی مفت سہولت مل سکے۔ معاہدے کے تحت ایئر ٹیل پورے ملک میں اوبر کی مصدقہ ٹیلی کام شراکت بن گئی ہے۔ اور اوبر ٹیکسی کے ڈراﺅروں کو خصوصی پیش کش کے تحت موبائل، ڈاٹااور آلات کےلئے کمپنی نے خاص پیش کش کی ہے۔ ایئر ٹیل نے اسی ماہ ملک کے ۲۹۶شہروں میں 4جی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔