نئی دہلی: سپریم کورٹ نے راجدھانی کے اوبیر کیب عصمت دری معاملے میں گواہوں کو پھر سے طلب کئے جانے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کردیا۔جسٹس انل آر دوے اور جسٹس آدرش کمار گوئل پر مشتمل بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف متاثرہ کی اپیل قبول کرلی۔ متاثرہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے اس معاملے میں اس کے سبھی 13گواہوں کو گواہی کے لئے پھر سے بلانے کے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔عرضی گزار کی یہ دلیل تھی کہ عصمت دری کا ملزم شیو کمار یادو ا س طرح متاثرہ کو دماغی طورپر ہراساں کرنا چاہتا ہے ۔