جالون:شمال وسطی ریلوے (این سی آر)کے الہ آباد جنکشن اور گوالیار کے بعد اب آئندہ مالی سال میں اورئی سمیت زون کے چار دیگر اسٹیشنوں پر بھی ملٹی جنکشن کامپلکس(ایم ایف سی )تیار کر ائے جائیں گے ۔ریلوے ذرائع نے آج یہاں یواین آئی کو بتایا کہ این سی آر انتظامیہ جالون ضلع کے اورئی اسٹیشن کے علاوہ جھانسی ،آگرہ کے راجا کی منڈی اور کھجوراہو میں ایم ایف سی تیار کروائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔یہ کام ریل لینڈ ڈولپمنٹ اتھاریٹی (آر ایل ڈی اے )کے ذریعہ سے کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم ایف سی بننے کے بعد ان اسٹیشنوں پر ایک ہی چھت کے نیچے مسافروں کو کئی طرح کی سہولیات ملنی شروع ہو جائیں گی ۔
قابل ذکر ہے کہ الہ آباد جنکشن پر وزیر مملکت برائے ریل منوج سنہا نے اسی سال 28مئی کو ملٹی فنکشنل کامپلکس کا افتتاح کیا تھا۔الہ آباد میں ایم ایف سی کی تعمیر آر ایل ڈی اے اور ارکان کے ذریعہ کرائی گئی تھی۔
ا س میں اب ہوٹل اور ریستوراں کی سہولیات بھی مہیا کرائی جارہی ہیں۔جلد ہی مسافروں کو اس میں دیگر ضروری سہولیات بھی مہیا کرائی جائیں گی۔
گزشتہ نو جون کو گوالیار میں ایم ایف سی کا افتتاح ہوا تھا۔