شارجہ ۔سن رائزرس حیدرآباد کی کل رات یہاں چنئی سپر کنگ سے پانچ وکٹ سے شکست کے بعد ٹیم کے کپتان شکھر دھون نے کہا کہ پچ نے دونوں اننگز میں مختلف برتاؤ کیا اور وس یقینا ان کی شکست کا سبب رہی ۔دھونی نے کہاہم نہیں جانتے تھے کہ آج رات اوس ہوگی ، گیند گیلی ہو گئی اور اسپنر اس پرپکڑ نہیں بنا پا رہے تھے۔ دھونی نے کہا یہ بلے پر اچھی طرح سے آ رہی تھی ۔پہلی اننگز میں وکٹ خشک تھا اور میدان اتنا خشک تھا کہ گیند بلے بازوں کے پاس رک بھی نہیں رہی تھی ، گیند کو ہٹ کرنا مشکل تھا۔انہوں نے کہا ہم نے 150 رن بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی ، لیکن ہم نہیں جانتے تھے کہ اوس آئے گی لیکن میں ان سے جیت کا کریڈٹ نہیں چھینوںگا ۔ انہوں نے اچھی بلے بازی کی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون اسمتھ کو چنئی کے لئے 66 رن کی شاندار اننگز کھیلنے کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اسمتھ نے کہا کہ منصوبہ بندی احتیاط کے ساتھ کھیلنے اور مثبت رہنے اور کسی بھی چیز کے بارے میں نہیں سوچنے کی تھی ۔میں نے اور برینڈن میک کولم نے شروع میں زیادہ سے زیادہ رن حاصل کرنے کی کوشش کی اور دیگر کھلاڑیوںکے لئے کام آسان کر دیا۔