نئی دہلی(وارتا) گھریلو صارفین کے استعمال والے آلات بنانے والی معروف کمپنی اوشا انٹرنیشنل لمیٹیڈنے جامع ترقی کے مقصدسے ہندوستان اور نیپال کے بعد اب بھوٹان میں تارائین فاؤنڈیشن کے تعاون سے سلائی اسکول پروگرام شروع کیاہے۔ کمپنی نے کہا کہ خصوصی طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے ملک میں ۴۴۰۰اور نیپال میں۱۰۰سلائی اسکول قائم کرنے کے بعد اب بھوٹان میں بھی اس کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت تقابلی اصول وضوابط کی بنیاد پر منتخب بیس خواتین کو ٹرینر کے طورپر مقرر کرنے کیلئے ۱۰ روز کی تکنیکی تربیت دی جائے گی۔ اس نے کہا کہ یہ خات
ون ٹرینر اپنے گاؤں میں سلائی خدمات دستیاب کرانے کے ساتھ ہی دیگر خواتین کو بھی تربیت دیں گی۔ کمپنی انہیں ضروری مشینیں اور دیگر اشیاء فراہم کرے گی۔ جبکہ تارائین فاؤنڈیشن تربیت کے دوران لاجسٹک سپورٹ اور تعاون دے گا۔ واضح رہے کہ تارائین فاؤنڈیشن کے ذریعہ بھوٹان کے تین اضلاع تھمپو،ترونگسا اورمنوگر میں تارائین سیونگ اسکولس نام سے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ جو دیہی خواتین کو روز گار کے مواقع فراہم کرے گا۔