گلاسگو۔اولمپک نقرئی تمغہ یافتہ ویلز کےکا ایکری ڈٹیشن منسوخ کئے جانے کے بعد انہیں دولت مشترکہ کھیلوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔ویلز کے اس ویلٹرویٹ مکہ باز کو بتایا گیا ہے کہ دولت مشترکہ کھیل حکام کی طرف سے کی گئی پڑتال کے بعد انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ویلز کے سربراہ برائن ڈیوس نے ایک بیان میں کہا ٹیم ویلز اس کی تصدیق کرتی ہے کہ مکہ باز فریڈ ایوانس کا ایکری ڈٹیشن گلاسگو 2014 منتظمین نے محکمہ داخلہ اور دولت مشترکہ کھیل ایکری ڈٹیشن بورڈ کی طرف سے کی گئی پڑتال کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہافریڈ عالمی معیارکا مکہ باز ہیں اور کافی ڈسپلن طریقے سے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔ ہم ان کے پیشہ ورانہ رویے کے لئے انہیں شکریہ دیتے ہیں۔ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ایوانس کو کھیلوں میں حصہ لینے سے کیوں روکا گیا تاہم اپریل میں انہوں نے برمنگھم میں نائٹ کلبوں کے باہر جھگڑے میں شامل ہونے کی بات قبول کی تھی جس کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔