کنگسٹن۔دنیا کے سب سے تیز دھاوک جمیکا کے یوسین بولٹ نے اولمپک سے 200 میٹر ریس سمیتمبینہ طورپر پانچ ایتھلیٹ مقابلوں کو ہٹائے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔چھ بار کے اولمپک چمپئن بولٹ نے میڈیا میں آئی خبروں پرکہا کہ اگر اولمپک کھیلوں سے 200 میٹر ریس سمیت ایتھلیٹ کے کچھ مقابلوں کو ہٹائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے تو یہ کسی مذاق کی طرح ہے۔ انہوں نے کہامیں عام طور پر تنازعات میں نہیں پڑتا ہوں۔ لیکن اگر ایسا کوئی منصوبہ ہے تو یہ بے وقوفی ہے ۔اولمپک چمپئن نے کہااولمپکمیں ریس توجہ کا مرکز رہتی ہے۔ اس لئے انہیں ہٹانے کا تو سوال نہیں نہیں اٹھتا ہے۔
لیکن اگر ایسا ہے تو یہ مذاق ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ آئی اے ایف ایساکچھ کرے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے میڈیا میں ایسی خبریں آئیں تھی کہ اولمپک سے پانچ ایتھلیٹس مقابلوں کو ہٹانے پر غور ہو رہا ہے۔ اس میں سے ایک 200 میٹر ریس ہے جس میں بولٹ نے مسلسل دو اولمپک میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی اولمپک نے بھی بڑے سطح پر کھیلوں میں تبدیلی کے لیے ووٹ کے لیے اجازت دی تھی۔
لیکن اس میں کن کھیلوں میں تبدیلی ہو گی اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔اگرچہ آئی او سی نے 2020 اولمپک کیلئے سفارشات کے ایجینڈے کو پاس کیا ہے لیکن عالمی تنظیم نے فی الحال قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دینے کی صلاح دی ہے۔ اس کے علاوہ آئوسی نے یہ بھی کہا ہے کہ ان سفارشات کو کس طرح نافذ کیا جائے گا اس پر صورتحال صاف نہیں ہوئی ہے۔