نئی دہلی( بھاشا) گاڑی کے آلات بنانے والی کمپنی اومیکس آٹوز لمیٹیڈ نے مکمل طور سے ٹرک اسمبلی شعبے میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی اپنے بنگلور کارخانے سے تین برسوں میں دس ہزار اکائیوں کی پیش کش کرنے کا منصوبہ ہے کمپنی نے ایک نا معلوم اورجنل آلات بنانے والوں کے لئے بیس گاڑیوں کے آرڈر کی ڈلیوری کے کام کو مکمل کیا ہے۔ اومیکس آٹوز لمیٹیڈ کے صدر اور سی ای او کشور کرناٹکی نے ایک بیان میں کہا کہ شروعاتی کھیپوں کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے بعد اومیکس گاہکوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ زیادہ تعداد میں اسمبلی لائن کے لیے ایک مرکزی بنیادی ڈھانچہ کو تیار کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ایک مرکزی اسمبلی سیل کو کمپنی کے بنگلور کارخانے میں تیار کیا گیا جہاں ٹرکوں کو اسمبل کیا جاتاہے اومیکس آٹوز لمیٹیڈ کے دیوا شیش مہتا نے کہا کہ تین برسوں میں دس ہزار گاڑیوں کے سالانہ ہدف کو لیکر کام کررہے ہیں ۔ کمپنی دو پہیہ گاڑیوں، تین پہیہ گاڑیوں ، آف ہائی وے ، مسافر کاروں، کامرشیل گاڑیوں اور ریلوے تک کے آٹو موبئل کے لیے آلات، پارٹس کو بناتی ہے۔