ممبئی:اونچی شرح سود کی وجہ سے اس سال مسافر گاڑیوں کی فروخت کم ہی رہے گی ۔ گزشتہ کئی مہینوں سے گاڑیوں کی فروخت متاثر ہوئی ہے اور ابھی اس میں اصلاح کی کوئی گنجائش نظر نہیں آرہی ہے فچ کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری سے اکتوبر کے دوران مسافر گاڑیوں کی فروخت میں ۱ ء ۷ فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ کاروں کی فروخت میں اس مدت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ۵ء۱۰ فیصد کی زبردست گراوٹ آئی ہے۔ حالانکہ ۱۰ ماہ کی مدت میں یوٹیلٹی گاڑیوں کی فروخت میں ۶ء۷ فیصد کا اضافہ ہواہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکیت کی اونچی لاگت اور معیشت میں سستی سے مسافر گاڑیوں کی فروخت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ موجودہ چیلنجنگ ماحول ابھی جاری رہے گا اور مستقبل میں فروخت متاثر ہوگی وہیں مقابلہ بڑھنے اور رعایت کی وجہ سے منافع متاثر ہوگا۔
اس سال سے قبل ۱۰ مہینوں میں کامرشیل گاڑیوں کی فروخت ۵ء۱۳ فیصد کم ہوئی ہے۔ درمیانی اور بڑی کامرشیل گاڑیوں کی فروخت میں جہاں ۷ء۲۸ فیصد کی زبردست گراوٹ آئی ہے وہیں ہلکی کامرشیل گاڑیوں کی فروخت اس دوران ۹ء۳ فیصد کم ہوئی ہے۔