حیدرآباد:آندھراپردیش اور اوڈیشہ کی سرحد پر آج ایک بار پھر ماونوازوں اور پولیس کے دستوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔پولیس نے توثیق کی ہے کہ اس فائرنگ میں تین ماونوا زہلاک ہوگئے تاہم ان ماونوازوں کی شناخت ہنوز نہیں ہوسکی۔گزشتہ روز بھی اسی علاقہ میں پولیس اور ماونوازوں کے درمیان انکاونٹر پیش آیا تھا جس میں 24ماونواز ہلاک ہوگئے
تھے ۔
اس انکاونٹر کے بعد پولیس کے دستوں نے جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تھی کہ آج صبح رام گڑھ۔پاناس پیٹ کے جنگلاتی علاقہ میں دونوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں تین ماونواز ہلاک ہوگئے ۔
اسی دوران پولیس نے کہاکہ گزشتہ روز انکاونٹر میں ہلاک ماونوازوں کے رشتہ داروں کے لاشوں سے متعلق دعوے کرنے پران کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے حوالے کردیا جائے گا۔آندھراپردیش کے ڈی جی پی سامباشیواراو نے انکاونٹر کے مقام کا فضائی سروے بھی کیا۔