نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی) دہلی اسمبلی انتخابات کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا ہے ، انتخابی سرگرمیاں بھی تیز ہوتی جارہی ہیں۔ جنوبی دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقے میں بھی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور ہر امیدوار اپنی جیت کے یقین کے ساتھ ووٹروں کو اپنے حق میں کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہا ہے ۔تقریباً دو لاکھ 73 ہزار ووٹروں پر مشتمل اوکھلا اسمبلی حلقے میں کل 9 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 8 امیدوار ذاکر نگر سے لیکر شاہین باغ تک کے باشندے ہیں جب کہ ایک واحد غیرمسلم امیدوار برہم سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں ، جنہوں نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔اوکھلا حلقے سے کانگریس کو سابق ممبر اسمبلی آصف محمد خاں کا کہنا ہے کہ ماضی میں علاقے کے کونسلر کی حیثیت سے اور پھر ممبر اسمبلی کے طور پر اپنے علاقے میں انہوں نے جو بے شمار ترقیاتی کام کیے ہیں، وہی ان کی فتح کی گارنٹی
ہے ۔