ممبئی (وارتا) عوامی زمرے کی کمپنی تیل اور قدرتی کارپوریشن (او این جی سی) کی غیر ممالک میں کام کرنے والی اکائی او این جی سی انٹر نیشنل کو میانمار میں دوبلاکوں میں تیل کھوج کے ٹھیکے ملے ہیں۔ اس سلسلے میں میانمار کے نیپئیدا میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ٹھیکے پیداوار میں شراکت والے ہیں۔ او این جی سی کے مطابق ان معاہدوں پر او این جی سی انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر، پروجیکٹ میں کمپنی کی مقامی معاون مشینری اینڈ سولیوشنس کمپنی اور میانمار ائل اینڈ گیس انٹر پرائزز کے
منیجنگ ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔