ممبئی (وارتا)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی)نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے پلاسٹک کے نوٹوں کاچلن شروع کردیا جائے گا۔ بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال پلاسٹک کے نوٹوں کا فیلڈ ٹرائل شروع کردیا جائے گا۔ اس کے لئے کوچی، میسور، جے پور، بھونیشور اور شملہ میں ان نوٹوں کوجاری کیا جائے گا۔ ٹرائل کے
دوران کم قیمت کے نوٹ جاری کئے جائیں گے ۔
دھیرے دھیرے ان کا دائرہ اور قیمت بڑھائی جائے گی۔ کاغذ کے نوٹوں کے جلد خراب ہونے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے بینک نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔کئی ممالک میں پہلے سے ہی پلاسٹ کے نوٹ چل رہے ہیں۔ ان کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ ان پر جلدی داغ نہیں پڑتے اور یہ کٹتے پھٹتے بھی نہیں ہیں۔ ان نوٹوںمیں ایسے خصوصی فیچر ہوں گے جن کی نقل تیار کرکے فرضی نوٹ بنانا ممکن نہیں ہوگا۔ مرکزی بینک نے جنوری میں پلاسٹک کے نوٹ چھاپنے کیلئے ایک ٹنڈر جاری کیا تھا۔ اس سلسلے میں آر بی ا ٓئی کے گورنر رگھو رام راجن نے مئی میں کہا تھا کہ ۲۰۱۵ میں یہ نوٹ جاری کردئے جائیں گے ۔ اپنی سالانہ ر پورٹ میں بینک نے یہ بات دہرائی ہے ۔ آربی آئی نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ بینک نوٹوں کی عمر لمبی کرنے کیلئے دیگراقدامات پربھی غور کررہی ہے ۔
بازار میں موجود نوٹوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر بینک ان کے اسٹوریج ، نقل وحمل اور تقسیم میں نئی تکنیک اپنائے گی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹوں پرقدغن لگانے کیلئے وہ نوٹوں کی چھپائی کی جدید ترین تکنیک ا پناتے ہوئے نئے نوٹ جاری کرے گا۔ اس کے علاوہ نوٹوں کی پیکنگ بھی بہتر تریقے سے کی جائے گی۔ تاکہ ان کی ہینڈلنگ زیادہ آسان ہو سکے ۔ آربی آئی کے گورنر رگھورام راجن نے گذشتہ مئی میں بتایا تھا کہ پلاسٹک کے ایک ارب نوٹوںکے لئے ٹنڈر موصول ہو چکے ہیں۔
مرکزی بینک نے سکوںکو بھی اور بہتر بنانے کی بات کہی ہے ۔ تاکہ ان کی عمر بھی بڑھ سکے ۔ اور ان کااستعمال آسان بنایا جاسکے ۔