لکھنؤ(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادونے سینئر آئی اے ایس پنکج اگروال کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پنکج اگروال ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے ادا کرتے رہے ۔ واضح رہے کہ پنکج اگروال ۱۹۷۸ء بیچ کے آئی پی ایس افسر تھے اور موجودہ وقت میں حکومت ہند کے محکمہ صارفین امور میں سکریٹری کے عہدہ پر تعینات تھے۔
٭اترپردیش آئی اے ایس ایسو سی ایشن نے بھی پنکج اگروال کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ مسٹر اگروال ایک ماہر ایڈمنسٹریٹر تھے اور ان کی موت سے اس کیڈر کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔