کانپور۔ نے انٹل کے ائیم پروسیسر پر مبنی ٹیبلٹ پیش کرنے کااعلان کیا ہے۔ جو مائیکروسافٹ ونڈوز پر چلے گا۔ کھوجی تکنیکی مصنوعات کے لئے مشہور آئیبال نے ہندوستان میں کفایتی کاروباری آلات کے میدان میں اپنی حصہ داری کو مستحکم کرنے کیلئے دو تکنیکی مہارت والی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی ہے۔ جدید ترین ونڈوز ۱ء۸ آپریٹنگ سسٹم اور انٹل ائٹم پروسیسر کی قوت سے مزین آئی بال سلائڈ ٹبیلٹ ہندوستان نے پہلا بجٹ ۳ جی بزنس ٹیبلٹ اور یہ صارفین کو ان کی پی سی سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے میں مددکرے گا۔ اعلیٰ کنفیگریشن والے ۸ انچ کے ٹیبلٹ کی قیمت ۱۶۹۹۹روپئے ہے۔ اور اس کی پیش کش مختلف مفت لائسنسوں کے ساتھ دی گئی ہے۔ ان میں ایک برس کے لئے مائیکروسافٹ آفس لائسنس ، ایک ٹی بی (ٹیرابائیٹ) ون ڈرائیو کلاؤڈ اسٹوریج اور ونڈوز ڈفنڈر انٹی ویئرس اور ٹیبلٹ کی حفاظت کیلئے فایئرول شامل ہے۔
ٹیبلٹ پی سی کی رونمائی کیلئے منعقد ایک پروقار تقریب میں او ای ایم مائکروسافٹ انڈیا کے گروپ ڈائریکٹر نیرج گل نے کہاکہ میں پہلے ونڈو پر مبنی ٹیبلٹ کو آج پیش کئے جانے کیلئے آئی بال کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ آئی بال کے ساتھ شراکت پر ہمیں فخر ہے۔ آئی بال سلائڈ ٹیبلٹ پی سی کے بارے میں انھوں نے بتا یا کہ اس میں ۳ء۲۰ سنٹی میٹر (۸انچ) کی آئی پی ایس ڈسپلے، دو جی بی رئیم ، ۱۶ جی بی بلٹ ان اسٹوریج جیسے ۶۴ جی بی تک بڑھایا جاسکتاہے، فیش کے ساتھ ۵ میگاپکسل کا آٹو فوکس کیمرہ اور ویڈیو چیٹنگ کے لئے دو میگا پیکسل کا فرنٹ کیمرہ لگا ہوا ہے۔یہ صارفین کو کسی بھی جنرل پی سی یا لیپ ٹاپ کی طرح ہی سبھی اے سے سریز اور آلات کے ساتھ جوڑنے کی اہلیت بناتا ہے۔ جن میں کی بورڈ، ماؤس اسپیکر ، یو ایس بی، پروجیکٹر اور اسکینر شامل ہیں۔ سلائڈ ٹیبلٹ کے ذریعہ ایچ ڈی ایم آئی کو ٹیلی ویژن آلات سے جوڑنے میں مدد کی جاتی ہے اس کا وزن صرف ۳۵۴ گرام ہے۔