ممبئی:نجی شعبے کے آئی سی آئی سی آئی بینک میں ۵ء ۷۵ کی میچیورٹی والے بانڈ کے ساتھ غیر ملکی بازار میں آج دستک دی ہے اس پر امریکی ٹریزری کے سود سے ۷۵ ء ۳ فیصد اونچا سود دینے کی پیشکش ہے۔اس سال یہ دوسراموقع ہے جب آئی سی آئی سی آئی بینک نے بانڈبازار میں نے دستک دی ہے۔ اس سے قبل بینک نے دبئی برانچ کے ذریعے جنوری میں سات سال کے بانڈ فروخت پروگرام کے ذریعے ۵ء۲۲کروڑ سنگا پور ڈالر جمع کئے تھے ۔ بانڈ سنگا پور ڈالر میں ہی جاری کئے گئے تھے۔
اس سے وابستہ ایک مرچنٹ نے بتایا کہ ہم نے امریکی ڈالر میں آئی سی آئی سی آئی بینک کے لئے بانڈ فروخت پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پر دیا گیا شرح سود امریکی ٹریزری کی شرح سے ۷۵ ء ۳ فیصد زیادہ ہے۔امریکی ڈالر میں درج یہ ۵۰ کروڑ ڈالر یا اس سے زیادہ ہو سکتا ہے۔