دبئی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میںدیرینہ حریف پاکستان سے ایک مقام پیچھے ہو کر چھٹے مقام پر پہنچنا طے ہو گیا ہے کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیںایک۔صفرکی سبقت سے پاک ٹیم کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے۔آئی سی سی نے پیر کو جاری بیان میں کہاپاکستان دبئی ٹیسٹ میں جیت سے یہ یقینی ہو گیا ہے کہ وہ ہندوستان کو پچھاڑکر پانچویں مقام پر پہنچ جائے گا اور اس کے بعد ابدظہبی ٹیسٹ کے نتائج کا اس کی درجہ بندی میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔حالانکہ اس سے آسٹریلیا کا نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے کی توقعات کو شدید جھٹکا ضرور لگا ہے ۔ موجودہ نمبر ون ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ اوپر پرپہنچنے کیلئے آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ جیتنا ضروری تھا۔لیکن وہ پہلا ٹیسٹ ہار کر پچھڑ گیا ہ
ے اور اگر آسٹریلوی ٹیم کو نمبر دو کی اپنی موجودہ درجہ بندی کو بچانا ہے تو اسے سیریز ڈرا کرانی ہوگی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں فی الحال جنوبی افریقہ سب سے زیادہ 124 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پر ہے جبکہ آسٹریلیا کو صرف ایک پوائنٹ پیچھے 123 درجہ بندی کے ساتھ دوسرے جبکہ ہندوستان 96 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پاکستان آسٹریلیا سے پہلا ٹیسٹ جیتنے سے کی درجہ بندی پوائنٹس میں فائدہ ہوا ہے اور اس کا ایک مقام بڑھنا طے ہے۔ اگر پاکستان دوسرا ٹیسٹ بھی جیت جاتا ہے تو وہ تیسرے نمبرکی ٹیم انگلینڈچوتھے نمبر کی سری لنکا اور ہندوستان کو پیچھے چھوڑ تیسرے مقام پر پہنچ جائے گی جبکہ اگر سیریز ڈرا رہتی ہے تو وہ 99 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے گی۔