کراچی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آئی سی سی کے صدر کے عہدے کیلئے نجم سیٹھی کے کاغذات نامزدگی کی منظور ی دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈپی سی بی نے جاری بیان میں کہا کہ پی سی بی نے سیٹھی کا اندراج آئی سی سی کے پاس بھیج دیا ہے۔ بیان کے مطابق، پی سی بی بورڈ آف گورنرنے آئی سی سی کے صدر کے عہدے کے لئے متفقہ طور پر سیٹھی کا اندراج کیا تھا اور اب وزیر اعظم نے بھی ان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم وہاں کے کرکٹ بورڈ کے چیف سرپرست ہیں۔