ممبئی ۔ ( بھاشا ) غیر ملکی سرمایہ آمد کم ہونے کے درمیان تکنالوجی ، بینکنگ اور گاڑی شیئروں میں فروخت دبائو سے ممبئی شیئر بازار کا سینسیکس آج ۱۸۴ پوائنٹ گر کر تین ہفتہ کی نچلی سطح پر بند ہوا ۔ کاروبار کی شروعات میں تیس شیئروں والا سینسیکس گراوٹ کے ساتھ کھلا اور کاروبار کے دوران دن کی نچلی سطح ۲۶ء۲۲۲۸۶پوائنٹ پر آگیا حالانکہ بعد میں یہ خریدار کی حمایت سے تھوڑا اوپر آیا اور ۵۲ء۱۸۴ پوائنٹ یعنی ۸۲ء۰فیصد کم ہوکر ۹۰ء۲۲۳۲۳پوائنٹ پر بند ہوا ۔ اس سے قبل سینسیکس کی یہ سطح اس سال ۱۶ اپریل کو تھی ۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی ۶۷۰۰ پوائنٹ کی سطح سے نیچے چلا گیا اور ۷۵ ء۶۲ پوائنٹ نیچے یعنی ۵۵ ء۶۶۵۲پوائنٹ پربند ہوا ۔
شیئر بروکروں نے کہا کہ یوکرین میں کشیدگی بڑھنے سے بین الاقوامی بازار میں نرمی کے رخ سے بھی بازار رجحان متاثر ہوا ۔ آئی ٹی شیئر وں خصوصا انفوسس اور ٹی سی ایس میں زبردست فروخت دیکھی گئی ۔انفوسس جہاں ۱۵ء۳ فیصد گر گیا وہیں ٹاٹا کنسلٹینسی سرویسز میں ۴۸ء۱ فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ۔ سینسیکس میں شامل تیس میں سے ۲۵ کمپنیوں کے شیئر گراوٹ کے
ساتھ بند ہوئے ۔