نئی دہلی ۔آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی نے سپریم کورٹ کے جسٹس مکل مدگل کمیٹی سے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات جاری رکھنے کے لئے طلب کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے ٹوینٹی20 لیگ میں بدعنوانی کی پرتیں کھلیں گی۔اندرونی تحقیقات کے لئے بی سی سی آئی کو کمیٹی کی تشکیل کے لئے کہنے کے بعد بڑی سپریم کورٹ نے منگل کو یہ جاننا چاہا کہ آئی پی ایل میچوں میں سٹے بازی کے لئے گرو
ناتھ مئپپن کو مجرم ٹھہرانے والا تین رکنی مکل مدگل پینل جانچ جاری رکھنا چاہے گا۔ جسٹس مدگل نے تفتیش جاری رکھنے کیلئے اپنی رضامندی دے دی ہے لیکن اس معاملے میںآرڈر 29 اپریل کو آنے کا امکان ہے۔ مودی نے ٹویٹ کیا ، یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ سپریم کورٹ آگے بڑھنے اور تفتیش مکمل کرنے کے لئے جسٹس مدگل کو مقرر کرکے صحیح سمت میں جا رہا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ، سب کو پتہ ہے کہ جسٹس مدگل اپنے کام میں کتنے درست ہے۔مجھے یقین ہے کہ وہ اس معاملے کی پرتیں کھولیں گے۔ آخر انصاف ہوا۔ مودی نے بی سی سی آئی کے ان افسران کو بھی پھٹکار لگائی جنہوں نے تنقید کا شکار صدر این شری نواسن کی حمایت کی۔ مودی نے کہا کہ اگر بی سی سی آئی کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے تو پھر انہوں نے غیر جانبدار پینل کی تجویز کیوں نہیں رکھا۔بی سی سی آئی نے گندگی کو صاف کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی۔شری نواسن کی حمایت کرنے والے تمام اراکین بھی مجرم ہیں۔انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلس کلارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مودی نے کہا ، میں نے جائلس کلارک اور آئی سی سی کو انتباہ دیاتھا کہ یہ دن آئے گا۔ عالمی کرکٹ کو گندگی اورسٹے بازوں سے صاف کرنے کے لئے اب تم لوگ میرا اگلا نشانہ ہو۔