نئی دہلی ۔سابق کرکٹر اور ابکمینٹیٹرسنجے منجریکر کا خیال ہے کہ کل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ میں اسپنر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ یو اے ای میں بھی برصغیر جیسے ہی وکٹ ہونے کا امکان ہے۔ منجریکرنے کہا ، اسپنر بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ برصغیر کے عام وکٹ جیسا ہی ہوگا۔میں انڈر -19 ورلڈ کپ کے دوران وہاں تھا اور میں نے دیکھا تھا کہ ان پچوں میں ہلکا اچھال تھا۔اس لئے وکٹ کا مزاج کیسا ہوگا اس کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔دبئی اور ابوظہبیکے مقابلے میں شارجہ کی پچ مختلف ہوگی۔یو اے ای میں آئی پی ایل کے پہلے مرحلے ( 16 سے 30 مئی ) کے میچ ہوں گے اور منجریکر کا خیال ہے کہ مقبولیت کی فہرست میں آئی پی ایل میں ہمیشہ اوپر رہے گا۔انہوں نے کہا ، آئی پی ایل ایک مختلف ٹورنامنٹ ہے۔ یہ ایسا ٹورنامنٹ ہے جو تمام طرح کے چیلنجوں کا گواہ رہا ہے۔ جب اسے جنوبی افریقہ میں منعقد کیا گیا تو یہ کافی مقبول رہا تھا۔ یو اے ای ہمارے ملک سے قریب ہے اور اس لئے وہاں اس کا انعقاد مجھے بڑا مسئلہ نہیں لگتا ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ ناظرین تمام تبدیلیوں کے باوجود آئی پی ایل کو گلے لگائیں گے۔ منجریکرنے کہا کہ کرکٹ میں کپتان کا کردار اہم ہوتی ہے اور اتحادی عملے کے کردار خاص نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا ، ٹی 20 کرکٹ میں کوچ اور معاون عملے کا کردار ہوتا ہے لیکن کم۔ ٹی 20 کرکٹ میں اندر اور باہر کافی اچھاکرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کپتان کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور اتحادی عملے کا اثر محدود ہوتا ہے۔