نئی دہلی۔کبھی ٹیم انڈیا کے اہم حملہ آور رہے تیز گیند باز وینکٹیش پرساد نے انڈین پریمیئر لیگ میں مزیدہندوستانی کوچ رکھنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہہندوستانی کسی سے کم نہیں ہیں۔ غور طلب ہے کہ آٹھ آئی پی ایل ٹیموں میں سے صرف ایک پنجاب کے پاس سنجے بانگڑ کے طور پرہندوستانی کوچ ہیں۔
اترپردیش کو سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچانے والے اس 44 سالہ کوچ نے کہا ، مجھے لگتا ہے کہ یہ ایسی چیز ہے جسے لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کی طرف سے 33 ٹیسٹ اور 161 ون ڈے کھیلنے والے پرساد نے کہا ، میں نے بہت سے ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جو غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہتر ہیں۔ ہندوستان میں کئی سارے ایسے کوچ ہیں جو آئی پی ایل فریم ورک میں شامل غیر ملکی کوچ سے بہتر ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلور اور چنئی سپر کنگ کے ساتھ گیند بازی کوچ کے طور پر منسلک رہے پرساد اس سال کسی آئی پی ایل فرنچائزی کا حصہ نہیں ہیں اور انہوں نے اسے مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا ، یہ اس طرح سے مایوس کن ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ہر فرنچائزی کو اپنے ٹیم انتظام میں ہندوستانی کوچ کو رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کی سیدھا وجہ یہ ہے کہ صرف چار غیر ملکی کھلاڑی آخری الیون میں کھیل سکتے ہیں اور باقی سات کھلاڑی ہندوستانی ہیں۔ پرساد نے کہا کہ آئی پی ایل ٹیم کو کوچنگ دینا بڑا چیلنج ہے کیونکہ سب کچھ نتیجہ دینے پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ، یہ بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ یہاں صرف آپ کی کامیابیوں اور نتائج کو دیکھا جاتا ہے۔ یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ کو ٹیم کو کیا تعاون دے رہے ہو اصل میں یہ افسوسناک ہے۔پرساد نے کہا ، یہ انڈین پریمیئر لیگ ہے۔ غیر ملکی کوچ ، غیر ملکی کھلاڑیوں کا مرکب ہونا اچھا ہے کیونکہ یقینی طور پر کھیل کی آپ کی سمجھ میں بہتر ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے کہ تمام غیر ملکی سب جانتے ہیں۔