گورکھپور (نامہ نگار)انڈین پریمیئر لیگ سات کے کرکٹ میچوں میں قماربازی کرتے ہوئے چارنوجوانوں کو کینٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ملزمین نیٹ ورک کے ذریعہ غیر قانونی کاروبار چلارہے ہیں۔پولیس نے ان کے قبضہ سے نقد ایک لاکھ دس ہزار،ایک لیپ ٹاپ اور پانچ موبائل برآمد کئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس ایس پی کی قیادت میں کینٹ پولیس اور ایس اوجی ٹیم نے بلدیوپلازہ سے چارافراد کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا تھا۔۲۵مئی کو کوتوالی پولیس نے آئی پی ایل میچوں میں قماربازی کرتے ہوئے چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔شہر میں بڑے پیمانہ پر آئی پی ایل کے میچوں میں قماربازی کی اطلاع ہونے کے بعد ایس ایس پی آکاش کلہری نے بلدیو پلازہ میں چھاپہ مار کر چارنوجوانوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے غیر قانونی کاروبارمیںشامل دیگر افراد کے شامل ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔جس کے بعد قماربازی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ آئی پی کے میچوں میں کس طرح قماربازی کی جاتی ہے۔کینٹ پولیس نے تمام ملزمین کو جیل بھیج
دیا۔