موہالی۔آئی پی ایل سات میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد کنگز الیون پنجاب چمپئن لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں جب ہوبرٹ ہریکینس کے خلاف کل کھیلے گا تو اس کا ارادہ اسی جارحانہ فارم کو برقرار رکھنے کا ہوگا۔ آئی پی ایل رنراپ رہی کنگس الیون پنجاب کی ٹیم پہلی بار چمپئن لیگ کھیل رہی ہے۔ جارج بیلی کی کپتانی والی ٹیم میں کارکردگی کا دار و مدار بیلی، گلین میکسویل اور مشیل جانسن پر ہوگا۔ ہندوستان کے سابق کھلاڑی سنجے بانگڑ کی کوچنگ میں پنجاب کی ٹیم کے پاس وریندر سہواگ، ڈیوڈ ملر، ردھمان ساہا، نمن ووہرا جیسے جارحانہ بلے باز ہیں۔ گیند بازی میں اگرچہ دھار کی کمی نظر آرہی ہے چونکہ جانسن کا کھیلنا مشکوک ہے۔ انہیں ابھی کرکٹ آسٹریلیا سے منظوری نہیں ملی ہے۔ جانسن کے علاوہ پنجاب کے پاس اچھر پٹیل، لکشمی بالاجی اور سری لنکا کے تسارا پریرا جیسے بولر ہیں۔ آئی پی ایل سات میں 14 میچوں میں 17 وکٹ لینے والے جانسن کے بارے میں بانگڑ نے کہا ہم ابھی انہیں منظوری دیئے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ ٹیم میں رہے یا نہیں لیکن ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ کھیلتے ہیں تو اچھا ہوگا لیکن ان کے نہیں کھیلنے کی صورت میں بھی ہم تیار ہیں۔وہیں آسٹریلوی ٹیم ہوبرٹ ہریکینس کو اپنے آئی پی ایل کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی توقع ہوگی۔ ہریکینس کے کوچ ڈیمین رائٹ نے کہا پہلی بار ہم ایک کلب اور ٹیم کے طور پر یہاں ہیں اور اس طرح کی چمپئن شپ
کھیلنا اچھا تجربہ ہو گا۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس کچھ اچھے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بڑے ٹورنامنٹ کھیلنا اچھی بات ہے۔ ٹم پین کی کپتانی والی ہریکینس ٹیم کے پاس ڈگ بولجیر، بین ہلفنہاس، پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور جیویر ڈوہرٹی جیسے کھلاڑی ہیں۔ وہیں کنگز الیون پنجاب کے تیز گیند باز مشیل جانسن اپنی آئی پی ایل ٹیم کیلئے چمپئن لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے شروعاتی میچوں کیلئے موجود نہیں رہیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے بدھ کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جانسن پسلی کی چوٹ کی وجہ سے پنجاب کیلئے چمپئن لیگ کے شروعاتی میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔ سی اے کے ایگزیکٹو جنرل منیجر ٹیم پررفومیس پیٹ ہوورڈ نے کہا میڈکل مشورہ کے بعد مشیل کو چمپئن لیگ میں کھیلنے کے لیے بھیجا نہیں جا سکتا ہے۔ کنگس الیون پنجاب کے لیے کھیلنے کا فیصلہ اسی بات پر منحصر کرے گا کہ مشیل کا علاج کیسا چل رہا ہے اور وہ کتنے فٹ ہوئے ہیں ۔پنجاب کے چیف گیندباز مشیل جانسن کی چوٹ کو لے کر سی اے نے کہا زمبابوے میں ون ڈے سیریز کے دوران پسلیاں میں کچھ درد تھا اور آسٹریلیا لوٹنے کے بعد ان کا اسکین کیا گیا جس سے پتہ چلا ہے کہ ان کی پسلیاں میں اب بھی کافی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا آسٹریلیا واپس آنے کے بعد سے مشیل گیندبازی نہیں کررہے ہیں اور مسلسل ان کا علاج بھی چل رہا ہے۔ وہ اپنی چوٹ سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور اگلے ہفتے ہی ان کی فٹنس کے حوالے سے کوئی معلومات دی جا ئے گی۔اس سے پہلے ممکنہ غیر موجودگی کو لے کر پنجاب کے کوچ سنجے بانگڑ نے کہا تھا ہم کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے منظوری ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم اپنی طرف سے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے ہے ایسے میں ہمیں منظوری ملنے کا انتظار ہے۔ مشیل جانسن کافی اچھے گیندباز ہے جو ہمیشہ ٹیم کے بولنگ کی قیادت کرتے ہیں لیکن ٹیم ان کی غیر موجودگی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔پنجاب کا چمپئن لیگ میں 18 ستمبر کو پہلا میچ ہوبارٹہریکینس کے خلاف ہونا ہے۔ پنجاب نے آئی پی ایل میں اب تک خطاب نہیں جیتا ہے اور اب وہ چمپئن لیگ میں ایک بھی خطاب نہیں جیت حاصل کرنے کے بدقسمتی کو پیچھے چھوڑ کر مضبوط ٹیم کی شکل میں اپنی شناخت بنانا چاہتی ہے۔ پنجاب نے آئی پی ایل سات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔