لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ مڑیاؤں تروینی نگر کے باشندے ایک ٹرانسپوٹر نے رائے بریلی کی رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا اس کے بعد ٹرانسپوٹر نے خاتون کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کر لئے۔اسی دوران خاتون کے یہاں ایک بچہ پیدا ہوا۔ خاتون نے جب ساتھ ساتھ رہنے کا اصرار کیا تو ٹرانسپوٹر نے انکار کر دیا۔ متاثرہ خاتون کاالزام ہے کہ ٹرانسپوٹر نے امین آباد کے ایک ہوٹل میں اس کی آبروریزی اور غیر قدرتی فعل کیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو قیصر باغ بس اڈہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ انسپکٹر امین آباد مہنت یادو نے بتایا کہ گزشتہ منگل کو رائے بریلی کی رہنے والی ایک خاتون نے تھانہ میںآکر شکایت کی تھی کہ تروینی نگر کے باشندے ٹرانسپوٹر سنتوش گپتا نے امین آباد کے ایک ہوٹل میں اس کی آبروریزی اور غیر قدرتی فعل انجام دیا۔ اس معاملہ میں امین آباد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ امین آباد کوتوالی میں خاتون داروغہ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون تھانہ میں تعینات داروغہ ہنس متی کو اس معاملہ کی تفتیش کرنے کیلئے کہاگیا ہے۔ تفتیش کے دوران خاتون داروغہ کو الزامات صحیح ملے اس کے بعد سنتوش گپتا کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ ٹرانسپوٹر کی ملاقات متاثرہ خاتون سے ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔ ٹرانسپوٹر نے خود کو غیر شادی شدہ بتاتے ہوئے اس سے شادی کرنے کی گزارش کی اور پھر فریب دے کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے تھے۔ بچے کی پیدائش کے بعد ٹرانسپوٹر نے خاتون کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا۔ ٹرانسپوٹر نے متاثرہ کوبتایا کہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اور اس کے چار بچے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے کچھ سال قبل اپنے شوہر کو چھوڑ دیا تھا۔