مظفرنگر(بھاشا)اترپردیش صلاح کار بورڈ نے دولہریرااجتماعی آبروریزی واقع کے تین ملزمین کو قومی تحفظ ایکٹ کے تحت حراست میں لینے کی تصدیق کردی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ کوشل شرما نے صحافیوںکو بتایاکہ جون میں اس واقع
ہ کے تین ملزمین احسن(۳۲) عارف (۲۲) اورشہزاد کے خلاف قومی تحفظ قانون نافزکیاگیاتھا۔
بورڈ نے اس کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق مظفر نگرکے شاہ پورعلاقہ میں یہ واردات اس وقت پیش آئی جب متاثرہ اپنے گائوں واپس جارہی تھی۔پانچ افراد نے مبینہ طورپر اس کی آبروریزی کی تھی۔اس واقعہ کے بعد ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا تھا۔ اس واقعہ سے حالات کشیدہ ہوگئی تھی اور لوگوں نے مظاہرہ کیا تھا ریاست حکو مت کی ہدایت پر سی او شیلندرلال،تھانہ انچارج ہند ویر سنگھ اورچاردیگرپولیس ملازمین کو لاپرواہی کے الزام میں عطل کردیاگیاتھا۔