بارہ بنکی(بھاشا)اترپردیش میں بارہ بنکی ضلع کی ایک عدالت نے آبروریزی کے بعد قتل کے معاملے میں ایک شخص کو پھانسی کی سزاسنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق دیوا کوتوالی حلقہ کے اسرہنا گائوں میں گزشتہ سال ۳۰مارچ کو بارہ سال کی ایک لڑکی کی لاش برآمد کی گئی تھی۔معاملے کی جانچ کئے جانے پر ابھئے یادو نامی شخص کا نام سامنے آیاتھا۔پولیس نے ابھئے یادو کو گرفتار کرکے میڈیکل جانچ کرائی تولڑکی کی آبروریزی کئے جانے کی تصدیق بھی ہوئی۔مسٹریادو نے اپنے اقبالیہ بیان میںکہا تھا کہ اس نے کی آبروریزی کی تھی۔اوراس کا پردہ فاش ہونے کے ڈر سے اس کا گلا دبا کر قتل کردیاگیاتھا ایڈیشنل سیشن جج ستیہ پرکاش نارائن دونوں فریق کو سننے کے بعد یادو کو پھانسی کی سزاسنائی۔