گورکھپور(نامہ نگار(گھرمیں اکیلی لڑکی سے دونوجوانوں نے آبروریزی کی کوشش کی۔ لڑکی دونوں نوجوانوںسے ہاتھاپائی کی ایک نوجوان کا ہاتھ دانت سے کاٹ لیا اسے پکڑلیا۔ گائوں والوں نے قصوارکو مارپیٹ کرسہجنواں پولیس کے حوالے کردیا۔دوسراملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق سہجنواں علاقہ کے ایک گائوں میں لڑکی کو گھر چھوڑکرماں اورباپ ووٹ ڈالنے گئے تھے۔
الزام ہے کہ دیوی پاڑ گائوں دونوجوان بائیک سے آئے اورلڑکی سے پینے کیلئے پانی مانگا۔ جیسے ہی وہ پانی لینے گھرکے اندرگئی دونوں جوان بھی گھر میںگھس گئے اورلڑکی سے زبردستی کرنے لگے۔ لڑکی نے جب شورمچانا شروع کیا تو ایک نوجوان نے اس کا منہ دبانے کی کوشش کی اسی دوران لڑکی نے نوجوان کے ہاتھ میں دانت سے کاٹ لیا اورنوجوان کو پکڑلیا۔شورسن کر گائوں کے لوگ وہاں پہنچے تودوسرا نوجوان فرارہوگیاتھا ۔سہجنوا ں پولیس نے اس نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔متاثرہ کی جانب سے دیر رات تھانے میں کوئی تحریر نہیں دی گئی۔