بلیا(بھاشا)بلیا ضلع کے چتوارا گاؤں میں گزشتہ ۸جنوری سے لاپتہ نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے معاملے میں دو بھائیوں سمیت چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی ماں کے ذریعہ پولیس کو دی گئی تحریر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کی تیرہ سال کی نابالغ لڑکی کو گاؤں کے ہی چار نوجوانوں سے گزشتہ ۸جنوری کو اغواکرلیا تھاا ور اس کی آبروریزی کی۔ تحریر ملنے کے بعد پولیس نے نامزد چاروںملزمین راجوسنگھ، مناسنگھ،(سگے بھائی)،ونود سنگھ اور معین الدین انصاری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔